مزید خبریں

میانمر میں شدید گرمی کے باعث آنگ سان سوچی جیل سے گھر منتقل

نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر کی جیل میں قید رہنما آنگ سان سوچی کوہیٹ ویو کے باعث گھر منتقل کر دیا گیا۔ میانمر حکومت کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم کے باعث سوچی سمیت دیگر افراد کو احتیاط کی ضرورت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ عمر رسیدہ قیدیوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ 78 سالہ آنگ سان سوچی کو میانمر کی فوج نے 2021ء کے بعد سے حراست میں لے رکھا ہے۔ فوج نے بغاوت کرکے آنگ سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،جس کے بعد سے انہیں غداری سمیت مختلف جرائم میں 27 سال قید کا سامنا ہے۔