مزید خبریں

سعودی ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں گزشتہ برس کے دوران ہوائی اڈوں پر مسافروں کی آمد ورفت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق گزشتہ برس تقریباً 11کروڑ 20لاکھ مسافروں نے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کے ذریعے سفر کیا۔2022ء کے مقابلے میں یہ تعداد 26 فیصد رہی جب کہ کو رونا وبا سے قبل 2019ء کے مقابلے میں 8فیصد سے زیادہ تھی۔ 2023ء کے دوران ہوائی اڈوں سے پروازوں کی تعداد تقریباً 8لاکھ 15 ہزار تک پہنچ گئی جو کہ 2022ء کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔