مزید خبریں

انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی نے ایورٹن کو آئوٹ کلاس کردیا

لندن(اسپورٹس ڈیسک):چیلسی کی ٹیم نیانگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے ایک میچ میں ایورٹن کی ٹیم کوبا آسانی 0-6 گول سے ہرا دیا،یہ چیلسی کی ٹیم کی ای ایل پی میں 13 ویں فتح ہے۔ کول پامر نے ہیٹ ٹرک سمیت4،نکولس جیکسن اور الفی گلکرسٹ نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے ا سٹامفورڈ برج لندن میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی اور ایورٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں چیلسی کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی ایورٹن کی ٹیم پر حاوی ہوگئی، چیلسی کی طرف سے 13 ویں منٹ میں کول پامر نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی جس کے بعد 18 ویں اور 29 ویں منٹ میں بھی کول پامر نے نہ صرف مزید 2 گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکے اسکور 0-3 کر دیا، 44ویں منٹ میں نکولس جیکسن نے ایک گول کر کے مقابلہ 0-4 کر دیا۔