مزید خبریں

فواد چودھری کی 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

لاہور (آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے چار مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔فواد چوہدری اپنی اہلیہ حبا کے ساتھ لاہور کی انسداد دہشت گرد عدالت میں پیش ہوئے، جہاں جج ارشد
جاوید نے ان کی درخواست پر سماعت کی۔ سابق وزیر اطلاعات نے چار مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے 20اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو فواد چودھری کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، فواد چودھری نے تھانہ ماڈل ٹاﺅن کے 2تھانہ گلبرگ اور نصیر آباد کے ایک ایک مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔