مزید خبریں

نان بائی ایسوسی ایشنز نے روٹی کی قیمتوں میں کمی مسترد کردی

لاہور (آن لائن) متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کو مسترد کر دیا۔نانبائی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں کمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب روٹی 20روپے ہوئی تب 20کلو والا تھیلا 2100روپےکا تھا،سب سے پہلے آٹے اور فائن کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن ہونا چاہیے تھا۔صدرنان بائی ایسوسی ایشن نے کہا کہ گیس اوربجلی پرحکومت کوئی سبسڈی نہیں دے رہی،نان بائی ایل پی جی
گیس استعمال کرتے ہیں،روٹی کی قیمت کیسے کم کریں۔حکومتی نوٹیفکیشن کےباوجود روٹی کی قیمت میں کمی نہ ہوئی،تندوروں پر روٹی بدستور 20روپے میں فروخت کی جارہی ہے،روٹی سولہ روپے ہونے کے نوٹیفکیشن پر عملدر آمد بھی شروع نہ ہوا۔