مزید خبریں

عمان میں شدید بارش اور سیلاب سے 12 افراد ہلاک

مسقط (انٹرنیشنل ڈیسک) عمان میں شدید بارش اورسیلاب کے باعث 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سیلاب کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 9 طلبہ اور ایک غیر ملکی شہری بھی شامل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب میں بہنے والی گاڑی میں سوار طالب علم سمیت 5 افراد کی تلاش جاری ہے۔وزارت تعلیم کے مطابق سیلاب کی وجہ سے کچھ صوبوں میں آن لائن تعلیمی سرگرمیوں پر عمل کیا جا رہا ہے۔

عمان میں سیلاب کے دوران گاڑیاں پانی میں بہ رہی ہیں