مزید خبریں

تنزانیا میں بارش اور تودے گرنے سے 58افراد ہلاک

ڈوڈوما (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک تنزانیہ میں بارش اور سیلاب سے 58 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیلب سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مشرقی افریقی ملک کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائی جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تنزانیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے