مزید خبریں

چین کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے‘ شمالی کوریا

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ہمارے چین کے ساتھ سیکڑوں سالہ دوستانہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہمارے ناقابل تغیر پالیسی ہے۔شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اْن نے چین نیشنل عوامی کانگریس کی کمیٹی کے سربراہ کاو لیجی کے ساتھ مذاکرات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں اضافے اور موجود تعلقات کی تقویت کے موضوع پر بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی پیانگ یانگ انتظامیہ کی ایک ایسی پالیسی ہے جس میں کبھی تبدیلی نہیں ہو گی۔

چینی نیشنل کانگریس کمیٹی کے سربراہ کاولیجی شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کررہے ہیں