مزید خبریں

بحریہ ٹائون مزدور وںکی فریاد

بحریہ ٹائون کراچی کے ’’بحریہ ایڈونچر لینڈ تھیم پارک‘‘ میں ملازمین کے ساتھ کھلی زیادتیوں، ناانصافیوں اور غلامانہ امتیازی سلوک کا سلسلہ گزشتہ طویل عرصے سے جاری ہے۔ جس کے مطابق حالیہ عیدالفطر کے سلسلے میں بحریہ ٹائون میں زیب و زینت اور سجاوٹ کے مختلف پروجیکٹ پر کام کرنے والے کچھ الیکٹریشن سے جبری طور پر بغیر کسی معاوضہ (اوور ٹائم) کے دن رات مسلسل 48 سے 72 گھنٹے کام لیا جاتا رہا اور بحریہ کراچی میں عید تعطیلات کے آغاز گزشتہ پیر کے دن انہی الیکٹریشنز کو دوبارہ جبری طور پر ڈیوٹی پر بلالیا گیا مگر مسلسل تین دن سے زائد کام لینے پر تھکاوٹ، عید کی چھٹی اور بیمار ہوجانے کی وجہ سے نہ آنے پر (A.M) الیکٹریکل عرفان مختیار کی طرف سے بغیر کسی گنجائش اور رعایت کے الیکٹریشن عمر، اصغر، دو سینئر اور ذمہ دار عامر اور فہد کو فوراً نہ صرف برطرف کردیا گیا بلکہ انتہائی تذلیل آمیز سلوک، بدتمیزی، گالم گلوچ اور سیکورٹی کے ذریعے دھکے دے کر نکالنے کا کہا گیا۔ واضح رہے کہ (A.M) الیکٹریکل عرفان مختیار رمضان المبارک میں بھی تین افراد کی قابل معافی کوتاہی پر برطرف کرچکے ہیں۔ مزید یہ بات بھی سامنے آئی کہ عرفان مختیار گزشتہ سالوں میں پارک کے لائٹ پول اور دیگر چیزوں پر پارک ملازمین سے رنگ و روغن کروا کر بالا انتظامیہ کو جعلی ٹھیکہ ظاہر کرکے کرپشن، پولاٹ لائٹوں کی مہنگے داموں خریداری اور الیکٹرونکس آلات کی چوری میں پکڑے جانے پر (SGM) عامر رضا کی طرف سے (A.M) الیکٹریکل عرفان مختیار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے جانے کے بجائے اُسے تحفظ دے کر بچالیا گیا جو ملازمین کے ساتھ کھلی زیادتی و امتیازی سلوک اور جانبدارانہ رویہ کی شرمناک عکاسی ہے۔ ملازمین کے ساتھ ظالمانہ رویے میں (A.M) ریاض اور (A.M) شاہنواز بھی شامل ہیں۔ سربراہ بحریہ ٹائون ملک ریاض، علی ملک اور دیگر ارباب اقتدار سے گزارش ہے کہ بحریہ ٹائون کراچی میں ملازمین سے ہونے والی مذکورہ صورت حال کا نوٹس لے کر اس کا سدباب کیا جائے اور برطرف ملازمین کو بحال اور ان کے روزگار، حقوق اور عزت نفس کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ …(مراسلہ ایک مزدور)