مزید خبریں

پریم یونین اور الخدمت کے تحت دعوت افطار

ریلوے پریم یونین اور الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں قلیوں اور ریلوے ملازمین کے لیے افطار پارٹی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ افطار پارٹی تقریب سے مرکزی صدر ریلوے پریم یونین شیخ محمد انور، جماعت اسلامی لاہور شمالی کے امیر سیف الرحمان، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور راشد جمیل اور ڈویژنل صدر فیاض شہزاد نے خطاب کیا ۔ تقریب میں مسافروں، قلیوں اور ریلوے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ریلوے پریم یونین شیخ محمد انور نے کہا کہ ملازمین کی سزائیں معاف کرنے پر ریلوے پریم یونین کا چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے سی ای او ریلوے کا پریم یونین کی درخواست پر نارروال کے لیے عید اسپیشل ٹرین چلانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے قلیوں کے لیے افطار پارٹی کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے ہمیشہ مشکل وقت میں ریلوے ملازمین اور قلیوں کے لیے پیکیج دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پریم یونین کے مزدور دوست اقدامات پر سی ای او عامر بلوچ کے اقدامات کی حمایت کرتی ہے ۔ موجودہ حکومت اپنی ریاستی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ریلوے کو بیل آوٹ پیکیج دے تاکہ ریلوے کے امور کو مزید بہتر کیا جاسکے ۔ انہوں نے سی ای او سے مطالبہ کیا ریٹائرڈ ملازمین کی گریجویٹی اور ملازمین کا ٹی اے جلد سے جلد ادا کیا جائے۔