مزید خبریں

مٹیاری : قومی شاہراہ پر آئل گرنے سے حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

مٹیاری (جسارت نیوز) نواحی شہر کھیبر قومی شاہراہ پر آئل گرنے سے پھسلن کے باعث حیدر آباد سے آنے والی گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں نعمان، شوکت اور سیما شامل ہیں۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال سے طبی امداد دینے کے بعد حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ۔