مزید خبریں

شہدادپور لٹیروں کی آماجگاہ ایک ہی دن میں 2 تاجر لٹ گئے

شہداد پور (نمائندہ جسارت) سرھیہ محلہ سے نامعلوم مسلح افراد تاجر عارف قریشی سے 50 ہزار روپے نقداور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ دوسرے واقعے میں 3 مسلح افراد سید محلے سے وقار ملک اور حسنین ملک سے موٹر سائیکل، موبائل، 10 ہزار روپے نقد اور 30 ہزار کے بسکٹ چھین کر فرار ہو گئے۔