مزید خبریں

نواب شاہ: بینظیرآباد میں 8 لاکھ گندم کی بوریاں خریداری کا ٹارگٹ

نواب شاہ (پ ر) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد زاہد حسین رند نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے آبادگاروں سے سرکاری نرخوں پر گندم کی خریداری کے لیے کاشتکاروں کو شفاف انداز سے باردانہ کی فراہمی کے لیے جو پالیسی بنائی گئی ہے، اس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں8 لاکھ بوریاں گندم خریداری کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے جسے حاصل کرنے اور کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں میں 41 گندم خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں کاشتکاروں کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ وہ گندم خریداری سیزن کے لیے سرکاری باردانہ حاصل کرنے کے لیے اپنی تحصیل کے مختار کار آفس میں درخواستیں جمع کروائیں۔