مزید خبریں

حب: بی بی حسنہ بانو زہری خواتین کی نشست پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

حب (نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء و ضلعی صدر اور ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان اُمیدوار پی بی 21 حب میر علی حسن زہری کی ہمشیرہ بی بی حسنہ بانو زہری ڈسٹرکٹ میں خواتین کی نشست پر بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئیں۔ عوامی حلقوں اور پیپلزپارٹی کارکنوں میں خوشی لہر دوڑ گئی اور انہیں سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی، عوام نے اُمید ظاہر کی کہ انشاء اللہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں بی بی حسنہ بانو زہری اپنا اہم اور بھرپور کردار ادا کریں گی۔