مزید خبریں

سکھر: اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے 13 سالہ لڑکا جاں بحق

سکھر (نمائندہ جسارت) ریجنٹ مدینہ کالونی میں اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ، فائرنگ کے نتیجے میں 13 سالہ زین صدیقی گولیاں لگنے سے جاں بحق، مسلح ملزمان فائرنگ کرکے بآسانی فرار ہو گئے، مقتول زین کی لاش سول اسپتال منتقل، فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا، مقتول زین صدیقی کے لواحقین نے مقتول کی لاش لے کر پریس کلب پر دھرنا دیا۔ لواحقین کے مطابق علاقے کے بااثر افراد کے بیٹوں نے زین کو اغوا کر کے بدفعلی نشانہ بنایا، بعد ازاں قتل کر دیا۔