مزید خبریں

کاروباری برادری بشام دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے

کراچی(کامرس رپورٹر)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کاروباری برادری بشام میں دہشت گردی کے واقعہ کی بھرپورمذمت کرتی ہے۔ اس واقعے میں پانچ چینی انجینئیرہلاک اور ایک پاکستانی جان بحق ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ پاکستان کے گراں قدر دوست ملک سے تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے جوکبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں جنھیں روکا جائے اورذمہ داروں کوقرارواقعی سزا دی جائے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بشام کے مقام پرایک گاڑی پرخودکش حملے میں پانچ چینی باشندوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ 2021 میں بھی ایسے ہی ایک واقعے میں نوچینی ماہرین سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد مقامی ڈیم پرکام کئی ماہ بند رہا۔ اسی ڈیم پرکام کرنے والے چینیوں پردوبارہ ایسا حملہ قابل مذمت ہے اورسیکورٹی کی ناکامی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ دہشت گرد ملک بھرمیں حملے کرکے پاکستان کوغیرمستحکم کررہے ہیں جن کے خلاف بھرپورکاروائی کی ضرورت ہے۔