مزید خبریں

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز، اردن نے پاکستان کو 7-0سے شکست دیدی

عمان (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز رائونڈ 2 میں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا ، اردن نے گول کی برسات کرتے ہوے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-7گول سے شکست دیدی۔ اردن میں کھیلے گے میچ میں میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کیخلاف جارحانہ کھیل پیش کیا۔ میچ کا پہلا گول موسی التماری نے 15 ویں منٹ میں کیا ۔دوسرا گول یزان نے 28 ویں منٹ میں پینلٹی سے کیا ۔تیسرا گول سعید ال روسان نے 52 ویں منٹ ، چوتھا گول موسی التیماری نے 62 ویں منٹ ، پانچواں گول علی عولوان نے 75 ویں منٹ میں کیا۔ 79 ویں منٹ میں چھٹا گول کر کے موسی التماری نے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔میچ کا7واں گول محمد ابو نے 83 ویں منٹ میں کیا۔