مزید خبریں

یو بی ایل ٹیم رمضان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)یو بی ایل کی ٹیم ناظم آباد فٹبال اسٹیڈیم پر رمضان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ ٹورنامنٹ کے 11 ویں اور اہم میچ میں یو بی ایل کی ٹیم نے جامشورو اسپورٹس بورڈ کی ٹیم کو2-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میچ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میچ کے آغاز کے مہمانِ خصوصی کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل جناب سید شجاعت حسین نے نیا ناظم آباد اور ہمدرد یونیورسٹی کے کھیلوں کیاشتراک کے اقدام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کے اس طرح کے مزید ٹورنامنٹس کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے جہاں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور انداز میں اظہار کا موقعہ ملتا ہے جس کی بدولت انہیں اچھے اداروں میں ملازمت کے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیا ناظم آباد میں وہ کرکٹ کے میچز میں آتے رہے ہیں اور وہ نیا ناظم آباد کے دوسرے اور کھیلوں کے ساتھ ساتھ فٹبال کے کھیل کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔یو بی ایل کی ٹیم کی طرف سے عدیل نے 2 گول کیے۔ جنہیں میچ کے مین آف دی میچ کے انعام کا حقدار قرار دیاگیا۔ میچ کے منتظمین نے زی انٹرنیشنل کے سی ای او زیشان لوہیا کی جانب سے 15ہزار روپے نقد کا مین آف دی میچ کا انعام دیا۔