مزید خبریں

پاکستان اسپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کی ریفرنڈم میں کامیابی

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی آئیسکو لیبر یونٹی کے صدر عاشق خان اور سمیع اللہ عمر خیل کے ہمراہ NLF سے ملحقہ یونین پاکستان اسپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کے صدر راجہ اعجاز اور جنرل سیکرٹری انجم شہزاد گجر کو ریفرنڈم میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دینے اسپورٹس کمپلیکس آئے اور یونین کے عہدیداران کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ سرمایہ داری نظام بتدریج ٹریڈ یونینز کو ختم کررہاہے اور ٹھیکیداری نظام کے مزدوروں کو مستقل ملازمت اور سماجی تحفظ سے محروم کیا جارہا ہے۔ مہنگائی اس قدر ہے مزدوروں کا جینا محال ہی نہیں ناممکن ہو گیا ہے۔ اب مزدوروں کے لیے جسم وجان کا رشتہ قائم رکھنا بھی ممکن نہیں رہا۔ اوپر سے نجکاری کے ذریعے مزدوروں کو بے روزگار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے اس نظام کے خلاف متحد ہوکر جدوجہد کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ عالمی سرمایہ دارانہ نظام پاکستان کے مزدوروں پر حملہ آور ہے اوربد قسمتی سے مزدوروں کے نام پر دکان چلانے والے نام نہاد رہنما اور ٹھیکیدار کٹھ

پتلی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اپنی صفوں کو ان کالی بھیڑوں سے آزاد کرانا ہوگا۔ پاکستان میں اب تک مزدور کاز کو انہی کے ہاتھوں نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور ایک فیصلہ کن جدوجہد کے لیے تیار ہوجائیں اور یہ جدوجہد ظالمانہ سرمایہ داری نظام کے خاتمے اور عدل اجتماعی کے قیام تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر عاشق خان، انجم شہزاد گجر اور راجہ
اعجاز نے بھی خطاب کیا اور نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔