مزید خبریں

الدمام: دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کی جانب سے”ٹیلنٹ ایوارڈ “ دینے کا اعلان

سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کی جانب سے سعودی عرب میں اعلی کارکردگی کے حامل افراد کو ” ٹیلنٹ انٹرنیشنل ایوارڈ دینے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کے ممبران نے بھر پور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے چیئرمین منشأء طاہر نے کہا کہ دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم نے سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں ملک و قوم کی خدمت کرنے والے افراد کو ” ٹیلنٹ ایوارڈ ” دینا ان کی پیشہ وارانہ کمیونٹی خدمات کا اعتراف ہے ٹیلنٹ ایوارڈ سائنس ، ادب ؛ صحافت ؛ کھیل ؛ تعلیم ؛ گلوکاری ؛ مذہب ؛ نعت خوانی ؛ اور کمیونٹی خدمت کے شعبوں سے تعلق والے افراد کو دیئے جائیں گے منشأ طاہر نے کہا کہ ان شاء اللہ اگلے چند روز میں ایوارڈ تقریب کا اعلان کیا جائے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کے سینئیر نائب صدر محمد افتخار احمد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ہر شعبہ میں ٹیلنٹ سے بھرپور گمنام افراد شامل ہیں جو بلاتفریق کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش نظر آتے ہیں ہم نے انکی بھر پور حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی افراد نے بھر پور شرکت کی الریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کی معروف سماجی اور دینی شخصیت ارشد تبسم نے رمضان کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک روح کی تربیت کا افضل ترین مہینہ ہے مسلمان قرآن فہمی اور کثرت قرآت کا ذوق بڑھاکر روحانی سکون و برکات حاصل کرسکتے ہیں ارشد تبسم نے مزید کہا کہ ماہ رمضان ہمیں نیکی اور اعتدال پسندی کی راہ پر چلنے کا سبق دیتا ہے جو معاشرے میں بھلائی کے فروغ اور بدی کے خاتمے کا راستہ ہے تقریب کے میزبان انجینئر فیصل محمود قریشی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے رمضان میں بدنی عبادات و مالی سخاوت کے بہت بلند دراجات رکھے ہیں لہذا ہر مسلمان اللہ کا قرب حاصل کرنے کیلئے عبادات میں استقامت اختیار کریں ماہ صیام ہمیں آپس میں پیار سلوک اتفاق اتحاد سے رہنے کا سبق دیتا ہے افطار ڈنر میں انجینئر شمس الرحمن ، محمد عابد چوھدری ، انجینئر محمد افضل گجر ،انجینئر بابرالرحمن ، انجینئر حامد یاسین اور محمد اشفاق نے شرکت کی افظار ڈنر کے اختتام پر امت مسلمہ ، پاکستان اور سعودی عرب کی امن و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئی تقریب کے آخر میں تمام حاضرین نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر انجینئر فیصل محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔