مزید خبریں

ماہ رمضان نیکی کی راہ پرچلنےکا سبق دیتا ہے، ارشد تبسم

ماہ رمضان ہمیں نیکی اور اعتدال پسندی کی راہ پر چلنے کا سبق دیتا ہے جو معاشرے میں بھلائی کے فروغ اور بدی کے خاتمے کا راستہ ہے یہ بات سعودی عرب کی معروف سماجی اور دینی شخصیت ارشد تبسم نے معروف انجیبئر فیصل محمود قریشی کی جانب سے ریاض کے مقامی ہوٹل بریرا میں افطار ڈنرکی تقریب میں بطور مہمان خصوصی ماہ رمضان کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی افراد نے بھر پور شرکت کی۔ صحافی عابد شمعون چاند کے مطابق ارشد تبسم نے مزید کہا کہ مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک روح کی تربیت کا افضل ترین مہینہ ہے مسلمان قرآن فہمی اور کثرت قرآت کا ذوق بڑھاکر روحانی سکون و برکات حاصل کرسکتے ہیں۔ میزبان انجینئر فیصل محمود قریشی نے کہا کہ اللہ تعالی نے رمضان میں بدنی عبادات و مالی سخاوت کے بہت بلند درجات رکھے ہیں لہذا ہر مسلمان اللہ کا قرب حاصل کرنے کیلئے عبادات میں استقامت اختیار کریں۔ انجینئرشمس الرحمن، محمد عابد چوھدری، انجینئرمحمد افضل گجر، انجینئر بابرالرحمن، انجینئرحامد یاسین اورحمد اشفاق نے شرکت کی افظار ڈنر کے اختتام پرامت مسلمہ، پاکستان اور سعودی عرب کی امن و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئی۔ آخرمیں تمام حاضرین نے انجینئر فیصل محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔