مزید خبریں

الدمام: خواتین کا عالمی دن پرالیٹ کلب نے خوب صورت تقریب کا انعقاد کیا

ہر سال کی طرح اس سال بھی خواتین کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ الیٹ کلب نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک خوب صورت تقریب کا انعقاد کیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی الدمام سے عابد شمعون چاند کے مطابق اس تقریب کا مقصد خواتین کے تعلیمی، معاشی،سماجی اور قانونی حقوق اور تمام پلیٹ فارمز پر ان کی بھرپور نمائندگی کو اجاگر کرنا تھا تقریب کا اہتمام الیٹ کلب کی سرکردہ میں رکن شفق عمران کی سربراہی میں کیا گیا۔ دیگر منتظمین میں کلب کی ارکان عائشہ طارق، سمیرہ ہارون، سامیہ سالیت، اور صبا شیخ شامل تھیں۔
اس شام کو یادگار بنانے کے لئے الخبر موجود مشہور سوشل میڈیا بلاگرز کو ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اعزازی اسناد پیش کی گئیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے کلب کی بانی جویریہ اسد نے ریاض سے خصوصی شرکت کی اور اپنی ارکان کی کلب کی جانب کی گئیں کاوشوں کو سراہا۔ جویریہ اسد نے کہا کہ الیٹ کلب گزشتہ دس سال سے خواتین کے حقوق اور ان کی فکری اور تعمیری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔ کلب سے منسلک بیشتر خواتین نے کمیونٹی میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے جس میں ہمارے پلیٹ فارم نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر منتظم شفق عمران کا کہنا تھا کہ تمام خواتین کو ایک دوسرے کی طاقت بن کر اپنے مقاصد کی طرف بڑھنا چاہئیے تاکہ ایک سماجی اور کاروباری ہم آہنگی پیدا ہوسکے تمام مہمانان نے کلب کی کاوشوں کو سراہا اور تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی آخر میں ایک خوب صورت اور لذیذ کیک کاٹ کر اس خصوصی دن کو منایا گیا۔!