مزید خبریں

.النزاوی گروپ جدہ کی جانب سے صحافیوں کے اعزازمیں افطارڈنرکا اہتمام

سعودی عرب کے شہر جدہ میں النزاوی گروپ سے منسلک کرم ہوٹل جدہ کی جانب سے صحافتی تنظیمیں پاکستان اوورسیز میڈیا فورم۔ پاکستان جرنلسٹ فورم اور یونائٹڈ جرنلسٹ فورم کے اعزاز میں افطاری اورڈنرکا اہتمام کیا گیا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے ہوٹل کے سی ای او منیر خان جی ایم سید فخر رضوی کنسلٹنٹ دانیال تنویرنے صحافیوں کی آمد پران کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی زیادہ سے زیادہ ہوٹل انڈسٹری میں ائیں یہ ایک منافہ بخش کاروبار ہے اس موقع پہ کمیونٹی رہنما عبدالشکور اور جمشید نے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلا تفریق پاکستان کمیونٹی کی خبریں شائع کرتے ہیں جس سے پاکستان کا مثبت چہرہ سعودی عرب میں اجاگر ہوتا ہے۔ تقریب میں ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے خواتین صحافیوں اور ان کے بچوں کوتحائف بھی دیے گئے۔ صحافتی تنظیموں پاکستان اوورسیزمیڈیا فورم۔ پاکستان جرنلسٹ فورم اور یونائٹڈ جرنلسٹ فورم کی جانب سے کرم ہوٹل کی انتظامیہ کا شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کرنے پربلترتیب سید مسرت خلیل، امیرمحمد خان اورجہانگیر خان نے پر ان کا شکریہ ادا کیا اورانہیں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا- افطار ڈنرمیں سینیئر صحافی شعیب راجہ، خالد چیمہ،عدیل ریاض، محمد عدیل، مدثرمرزا، احمد فواد سواتی، ثنا شعیب اوردیگرنے شرکت کی۔