مزید خبریں

پی یوایم ایف کے صحافی ملک ناظم علی کے اعزازمیں ندیم اخترکا افطارڈنر

سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت ندیم اختر چوہدری کی جانب سے الریاض سے آئے ہوئے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم (پی یو ایم ایف) کے مرکزی سینئر نائب صدرمعروف صحافی ملک ناظم علی کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں شاندار افطار ڈنر تقریب کا انعقاد کیا جس میں کمیونٹی اکابرین نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر تقریب کے میزبان ندیم اختر چوہدری نے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے حالیہ الیکشن میں نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کا کمیونٹی کی خدمت میں کوئی دوسرا ثانی نہیں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تمام صحافی ایمانداری سے اپنے قلم کی پاسداری کر رہے ہیں سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کو پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت پر فخر ہے ندیم اختر چوہدری نے مزید کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب سمیت دوسرے ممالک میں بھی اپنا خاص مقام رکھتا ہے جو قابل ستائش ہے جس پر پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور پر امید ہوں کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم اپنی غیر جانبدارنہ بے لوث خدمت کی وجہ سے آسمان صحافت کا درخشندہ ستارہ بن کر چمکتا رہے گا ندیم اختر چوہدری نے ماہ رمضان کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمتوں برکتوں اور پرنور لمحات سے معمور رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہو چکا ہے رحمت الہی اس کائنات کی سب سے قیمتی متاع ہے رمضان المبارک کا مہینہ آپس میں محبت ، بھائی چارے ، صبر و تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی سینئیر نائب صدر ملک ناظم علی کا کہنا تھا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم پاکستانی کمیونٹی کا خدمت گار فورم ہے کمیونٹی کی بے لوث بلاتفریق خدمت ہی ہمارا سلوگن ہے ان شاء اللہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے نومنتخب عہدیداران پورے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہینگے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے تمام صحافی مثبت صحافت اعلی اخلاق اور مثالی کردار سے پاکستان کا وقار بلند رکھنے میں اپنا تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں ملک ناظم علی نے دمام میں پاکستانی کمیونٹی کو پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے خوشی کیا اظہار کیا تقریب میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے مرکزی وائس چیئرمین مرزا ریاض بیگ؛ رانا محمد ریاض ؛ رانا ثاقب اور دیگر نے بھی پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی خدمات کو سراہا اور نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید کامیابیوں کیلئے دعائیں دیں۔