مزید خبریں

حیدرآباد کے تحت استقبال رمضان پروگرامNLFـ

نیشنل لیبرفیڈریشن حیدرآباد زون کی جانب سے استقبال آمد رمضان کے موقع پر ایک نشست کا اہتمام رکھا گیا۔ جس میں نیشنل لیبر فیڈریشن حیدرآباد زون کے صدرعبد القیوم بھٹی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے رمضان کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں شرکاء کو بتاتے ہوئے کہاکہ یہ رمضان المبارک کو مہینہ انتہائی مبارک اور سعادتوں کا مہینہ ہے اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ رمضان کا مہینہ میرا ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا۔ ہم مسلمانوں پر لازم ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اپنے لیے اپنے احباب، خاندان کے لیے اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعا کریں، اﷲ تعالیٰ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ہر نا گہانی آفتوں سے محفوظ فرمائے اور پاکستان کو عالم اسلام کا قلع بنانے کے لیے پاکستانی عوام کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ اس نشست سے NLF سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ، NLF حیدر آباد زون کے صدرعبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین نے خطاب کیا اور آخر میں اعجاز حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ہدایت اﷲ جتوئی نے خصوصی دعا کروائی ۔