مزید خبریں

عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈال کر پیچھے دھکیلا جا رہا ہے ، پیپلز پارٹی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے صدرو ڈپٹی میئر حیدرآباد صغیر احمد قریشی، ضلع حیدرآباد کے سینئر نائب صدر اظہر علی سیال، جنرل سیکرٹری علی محمد سہتو، انفارمیشن سیکرٹری احسان علی ابڑو، پی ایس 64 کے صدر پاشا قاضی، جنرل سیکرٹری نصیر سلاوٹ ، پی ایس 65 کے صدر عاقل سموں، ایوب راجپوت، جون عباس، عبدالمنان صدیقی عرفان قریشی،، زکریا سیال، لالا عمران پٹھان، ساجد رضا منگریو و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں الیکشن 2024 میں پیپلزپارٹی کی شاندار کامیابی بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بڑے بڑے برجوں کو شکست دے کر اپنی پارٹی شہیدوں کی پارٹی پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے جتواکرصوبوں کی سب سے بڑی جماعت بناکر ان کے نعرے کو ثابت کر دکھایا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں، باقی صوبوں پنجاب اور کے پی کے میں ملک دشمن عناصر کی سازش کے تحت عوام کے خود ارادیت کو دباکر ووٹ پر ڈاکا ڈال کر پیپلزپارٹی کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے تاکہ وہ اس ملک اور قوم کی خدمت کرنے میں کمزور ہو لیکن ہمیں اپنے قائدین آصف زرداری اور بلاول پر پورا یقین ہے کہ اس الیکشن کے بعد جدوجہد کرکے آئندہ الیکشن میں وہ اپنے قائدانہ اور مدبرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک دشمنوں کی تمام سازشوں کو ملیا میٹ کرکے اس صوبوں میں بھی سندھ اور بلوچستان کی طرح اپنی گرفت مضبوط کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور انشاء اللہ دوتہائی اکثریت حاصل کرکے فل طاقت کے ساتھ اپنے ملک اور عوام کی خدمت کریں گے۔