مزید خبریں

جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام محفل ذکر و نعت

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اصلاح المسلمین برانچ لطیف آباد یونٹ نمبر 10 کے زیر اہتمام خلیفہ مرزا وڈیم بیگ کی رہائش گاہ بسم اللہ سٹی میں محفل ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد راشد شیخ اور شاہ زیب نے گلہائے نعت و منقبت کے نذرانے پیش کیے۔ اس موقع پر خلیفہ شیردین طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی تخلیق کا مقصد اللہ کی معرفت حاصل کرنا ہے اور معرفت خدا وندی اولیا اللہ کی صحبت اختیار کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد میں خلیفہ شیر دین طاہری مرشد سجن سائیں کے تبلیغ کے کام کو بڑے احسن انداز میں سرانجام دے رہے ہیں۔