مزید خبریں

باڈہ: سونار کی دکان سے زیورات اور نقد رقم چوری

باڈہ (نمائندہ جسارت) پرانی ٹاؤن کمیٹی کے سامنے سونار کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور 10 سونے کی انگوٹھیاں، دیگر زیورات اور نقد رقم 2 لاکھ 60 ہزار روپے چوری کرکے فرار ہوگئے۔ اس سلسلے میں متاثر دکاندار حسیب کھوکھر نے میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کل شام معمول کے مطابق دکان کو تالے لگا کر گھر گیا، صبح جب دکان کھولنے آیا تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے، اندر جاکر دیکھا تو 6 لاکھ 40 ہزار مالیت کے زیورات اور نقد رقم 2 لاکھ 60 ہزار روپے چوری ہو چکے تھے۔ انہوں نے ایس ایس پی لاڑکانہ، ڈی ایس پی ڈوکری اور ایس ایچ او باڈہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تفتیش کرکے چوروں کے خلاف کارروائی اور میرا چوری شدہ سامان اور نقد رقم واپس دلائی جائے۔ یاد رہے کہ باڈہ تھانے میں معاملے کی فریاد داخل کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تفتیش کے لیے شہر کے چوکیدار کو حراست میں لے لیا۔