مزید خبریں

جیکب آباد: جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن اللہ بخش لاشاری انتقال کر گئے

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن اللہ بخش لاشاری علالت کے بعد اپنے آبائی گاؤں میں 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ اقصیٰ مسجد میں ادا کی گئی، مرحوم کی تدفین جان جیکب کے قبرستان میں کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، و اہم شخصیات، کارکنان جماعت اسلامی، ریلوے پریم یونین کے مرکزی رہنما حاجی غوث بخش لاشاری، سابق امیر جماعت اسلامی انجینئر اعجاز میمن، نائب امیر علامہ محمد حنیف کھوسو، عمر سہاگ، مقامی امیر جماعت اسلامی عنایت اللہ ٹالانی، ہدایت اللہ رند، قیم جماعت اسلامی عبدالرسول اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔