مزید خبریں

جماعت ا سلامی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی _ جاوداں فہیم

ـ1..جاوداں فہیم
ـ2_-اپنے خاندانی پس منظر سے کچھ آگاہی دیجئے۔
ـ2_تقسیم ہند کے وقت خاندان والوں نے مغربی پنجاب انبالہ سے سیالکوٹ کی طرف ہجرت کی۔والد صاحب لڑکپن ہی میں کراچی

آگئے۔یہیں پر حصول معاش میں مصروف ہو گئے۔
ـ3۔۔۔ اپنے تعلیمی ریکارڈ اور سرگرمیوں کے بارے میں بتائیں-۔
ـ3_۔تعلیمی ٗلحاظ سے پمیشہ اچھے طالبعلموں میں شمار رہا۔مڈل مریم سیکنڈری اسکول سے کیا جو کہ ایک کرسچین کمیونٹی کا اسکول پے۔میٹرک ریلوے اسکول کراچی سے کیا۔گورنمنٹ کالج فار وومن برنس روڈ سے گریجویشن کیا۔تقریری مقابلوں اور کھیل کی سرگرمیوں میں حصہ مشغلہ رہا۔

ـ4- آپ کے مشاغل اور پسندیدہ ادبی شخصیات کون سی ہیں ؟۔۔۔
ـ4_تاریخی ڈرامے دیکھنا اس وقت مشغلہ ہے۔سید ابوالاعلی مودودی،علامہ اقبال،نسیم حجازی پسندیدہ شخصیات۔

ـ5-لکھنے لکھانے اور درس و تدریس کا کام کس حد تک کیا ؟
ـ5 _ 18 سال کی عمر سے درس وتدریس کا کام جاری ہے۔تقریبا”30 سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔لکھنے کاکام جماعت کی دیگر مصروفیات کی وجہ سے کبھی ترجیح اول نہئں رہا۔

ـ6-۔ بچوں کی تعداد ،ان کی عمریں اور تعلیم؟؟
ـ6_ماشاءللہ 5 بچے ہیں ۔ایک بیٹااور چار بیٹیاں۔الحمدللہ ۔
ـ1:بیٹا ……30 سال۔۔۔ایم فل ان اربن انجینئرنگ
ـ2:بیٹی۔28سال۔۔۔۔طالبہ پی ایچ ڈی۔
ـ3:بیٹی۔۔۔۔۔26 سال۔۔۔ایم فل
ـ4:بیٹی۔۔۔۔23 سال۔۔۔۔BS
ـ5:بیٹی۔۔۔۔21 سال۔MBBS.جاری۔۔۔۔

ـ7-بیرون ملک سفر کہاں کہاں کیا اور تجربہ کیسا رہا ؟
ـ7_عمرہ اور حج کی سعادت حاصل کی۔صرف بیرون ملک میں سعودی عرب کا سفر کیا ہے۔
ـ8۔۔۔ سیاست میں قدم کب اور کیسے رکھا؟؟؟

ـ8_جب سے جماعت اسلامی کے لٹریچر کامطالعہ کیا۔سیاست کو سمجھا۔انتخابی سیاست میں جماعت نے داخل کیا ہے میرا کوئی ارادہ شامل نہیں ہے اس میں۔

ـ9۔۔ دور حاضر میں سیاسی و سماجی خدمات انجام دینے والی خواتین شخصیات میں کون پسند ہیں ؟
ـ9_ریحانہ افروز

ـ10۔۔ جماعت اسلامی سے تعلق کتنا پرانا ہے ؟؟
ـ10_35 سال پرانا

ـ11۔۔۔ جماعت اسلامی میں آپ کی ذمہ داریاں کب کب اور کیا رہیں؟؟
ـ11_شروع میں ضلع جنوبی میں علاقہ محمودآباد میں ناظمہ حلقہ اور پھر ناظمہ علاقہ رہی۔
یہ 1987 سے 1991کا دور تھا۔
شادی کے بعد روہڑی شہر میں شفٹ ہو گئے وہاں پر جماعت کا کام کیا۔
دوبارہ کراچی شفٹ ہوئے تو ضلع شرقی میں مقیم ہوئے۔یہاں
ناظمہ حلقہ،ناظمہ یوسی،ناظمہ زون اور ناظمہ ضلع کے بعد 8 سال نائب ناظمہ کراچی کی حیثیت سے کام کیا۔
ـ12۔۔ خواتین کے مسائل کے حل کے لیئے ماضی میں جماعت اسلامی کا کیا کردار رہا ہے ؟؟

ـ12_خواتین کے مسائل ہمیشہ معاشرے سے جڑے رہے ہیں ۔معاشرہ مسائل کا شکار ہے تو لازمی خواتین بھی اس کا شکار ہونگی۔
جماعت اسلامی نے ہمیشہ خواتین کو حقوق دلانے اور ان کے لئے سہولیات کی دستیابی کو ممکن بنانے کے لئے آواز بھی اٹھائی ہے اور جب جب اختیارات ملے ہیں تو ان کے لئے صحت اور تعلیم کے حوالے سے اقدامات بھی کئے ہیں۔
جب اختیارات نہیں ہوتے تب بھی ان کے حق وراثت،تعلیم کا حق،رائے دہی کا حق،خلع کا حق اور وہ تمام حقوق جو اسلام نے اسے دیئے ہیں ان سب کا شعور دینے کی ہمیشہ کوشش کرتی رہی ہے ۔

ـ13۔۔۔ کیا مردو زن کو یکساں تعلیم دینی چاہیئے؟؟
ـ13_مرد و خواتین کے دائرہ کار مختلف ہونے کی وجہ سے انکی تعلیم بھی مختلف ہونی چاہئے جو انکی پریکٹیکل زندگی میں کام آئے۔۔۔
ہمارے نزدیک پورے تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے وقت اور دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کم وقت میں ذیادہ باصلاحیت بنا کر ان کی صلاحیتوں کو ملک وقوم کیلئے استعمال کرنا چاہئیے۔

ـ14۔۔۔ پاکستانی عورت کی صحت کے مسائل کے لیئے آپ کے پاس کیا لائحہ عمل ہے؟؟
ـ14_عورتوں مردوں بلکہ میں کہوں گی کہ غریب کا کوئی پرسان حال نہیں مہنگائی میں لوگوں کے پاس کھانے کے پیسے نہیں دوا کہاں سے خریدیں گے شہروں کے سرکاری ہسپتالوں کا برا حال ہے دیہاتوں کا تو پوچھیں نہیں

ـ15۔۔۔ ہمارے معاشرے میں عورت کا باپ اور شوہر کی وراثت میں اپنا حصہ طلب کرنا جرم سمجھا جاتا ہے اس حوالے سے قانون بھی بن چکا ہے لیکن عملدرآمد کو کیسے یقینی بنایا جائے ؟؟
ـ15_قانون تو ایک سے ایک اچھے موجود ہیں مگر implement کرنے والی Authority یعنی حکومت کمزور ہے۔آنے والے انتخابات میں مضبوط حکومت بنے کرپٹ ٹولے اور اشرافیہ سے جان چھوٹے تو وراثت میں حق بھی ملے گا اور عورت محفوظ اور بااختیار ہو گی

ـ16 _کچھ خاندان پاکستان پر مسلط ہیں اور انکی نسلیں مرد و خواتین سیاست میں آگے آگے ہیں۔
ـ16_جماعت اسلامی موروثیت سے پاک جمہوری جماعت ہے جہاں مرد آگے آگے ہوتے ہیں اور خواتین اس وقت آگے آتی ہیں جہاں انکی موجودگی ناگزیر ہو۔ہمارے مرد ہمارا مقدمہ خوب اچھا لڑنا جانتے ہیں اور ہر سرگرمی میں ہماری سہولت کاری کرتے ہیں

ـ17۔۔۔ آپ کے خیال میں پاکستانی عورت کے بڑے مسائل کیا ہیں؟؟
ـ17_پاکستانی عورت کے بڑےمسائل بیروزگاری اور مہنگائی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کے وسائل کو بڑھایا جائے امانت اور دیانت داری سے ملک کی معیشت کو مضبوط کیا جائے نااہلوں سے نجات ملے تاکہ پاکستان دوبارہ ترقی کے سفر پر رواں دواں ہو اور مرد وعورت سب خوشحال ہوں

ـ18۔۔۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی نظر میں اکیسویں صدی کی عورت کو کیا چیلنجز درپیش ہیں اور وہ اس کو کیسے overcome کرسکتی ہے؟؟
ـ18_اکیسویں صدی ہو یا اٹھارویں صدی عمومی مسائل کم وبیش ایک جیسے ہوتے ہیں مگر ٹیکنالوجی کی ترقی نے ان مسائل کو الجھا کر پیچیدہ کر دیا ہے۔
ہراسمنٹ،تعلیم ،صحت ،روزگار ،ٹرانسپورٹ، لیگل رائٹس،میڈیا کی بے لگام آزادی نے انسان کو مشین بنا دیا ہے ۔اقدار وروایات ختم اور Materialistic liberal سوچ اور لائف اسٹائل نے زندگی کا سکون چھین لیا ہے

ـ19۔۔۔ قوانین کی موجودگی کے باوجود خواتین اور بچیوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں جماعت اسلامی اس پر کیسے عملدرآمد کرائے گی؟
ـ19:-جماعت اسلامی قوانین کو نافذ کروانے کیلئے جتنی ممکن ہوا کوشش کرے گی۔اسی لئے آنے والے انتخابات میں یہ بات ضروری ہے کہ مضبوط ایمان دار حکومت قائم ہو تاکہ قوانین کو بزور قوت نافذ کیا جائے۔