مزید خبریں

پیغام ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب اسلامی جمعیت طالبات پاکستان

21 ستمبر یومِ تاسیسِ جمعیت،فکری اساس کی مضںوطی،تربیت و عزیمت دعوتی تڑپ اور صالحیت جمعیت کا اثاثہ ہیں۔آج تحریک کے قیام کے 55 سال مکمل پر تمام کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم اس اجتماعیت کا حصہ ہیں جس کی منزل تعمیر انسانیت کے ذریعے رضائے الٰہی کا حصول ہے ۔ اسلامی جمعیت طالبات اپنے قیام کے پہلے دن سے اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے۔ ایک طرف بے حیائی، بے راہروی، باطل نظریات ۔ مغربی و فرسودہ تعلیمی نظام کے خلاف برسر پیکار ہے تو دوسری طرف مثبت تفریحی و تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے طالبات میں پاکیزگی افکار کو پروان چڑھانے کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے ۔ آج پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے اس میں ہماری زمہ داری دوچند ہو جاتی ہے۔ نوجوانوں کو مایوسی،نامیدی اور بے مقصدیت سے نکال کر امید اور مقصد زندگی سے روشناس کروانا ہمارا فرض ہے ۔تاسیس کے موقع پر اپنے نصب العین اور ذمہ داریوں کا اعادہ کرتے ہوئے ، ہمیں نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔جمعیت کا یہ عظیم سفر اسی طرح جاری رہے گا اور اس کی تابندہ تاریخ خود کو دہراتی رہے گی۔انشاء اللہ