مزید خبریں

امریکی وزارت خارجہ کا اسحاق ڈار اور ڈونلڈ بلوم کی ملاقات پر جواب سے گریز

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہاہے مستحکم، محفوظ اور خوشحال پاکستان خطے کے ساتھ امریکا کے بھی مفاد میں ہے ،تاہم انہوں نے مریکی سفیر کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات پر جواب دینے سے گریز کردیا۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ملاقات کے بارے میں مخصوص معلومات نہیں، ہم باقاعدگی سے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقاتیں اہم
ہوتی ہیں، سمجھتے ہیں کہ مستحکم، محفوظ اور خوشحال پاکستان خطے ہی نہیں امریکا کے بھی مفاد میں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے آئی ایم ایف سے قرض بحالی پروگرام پر کردار ادا کرنے کو کہا جس پر امریکی سفیر نے مضبوط حمایت کا وعدہ کرنے سے گریز کیا۔