مزید خبریں

فرانسیسی دارالحکومت میں دھماکے سے 30 سے زائد افراد زخمی

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے وسطی علاقے میں زوردار دھماکے سے کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی،جب کہ واقعے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 30 افراد میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیک ہونے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد ایک عمارت کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا۔ ریسکیو ٹیمیں ممکنہ طور پر ملبے تلے دب جانے والے 2لاپتا افراد کو تلاش کررہی ہیں۔