مزید خبریں

چین : ریستوران میں دھماکے سے 31 افراد ہلاک

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے شہر این چوان میں ریستوران کے اندر گیس کے اخراج سے دھماکا ہوگیا،جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے ۔ حکام کاکہنا ہے کیہ اہم شعبوں میں حفاظتی نگرانی کے نظام کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے ان کی نگہداشت کی جارہی ہے۔