مزید خبریں

ایرانی وزیرخارجہ کی اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچ گئے، جہاں انہو ں نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں امارات ایران تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے شیخ محمد بن زاید کو صدر ابراہیم رئیسی کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ اماراتی صدر نے ایرانی ہم منصب کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بحال ہوئے تھے،جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ہاں اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحالی کے بعد اب ایران نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی مراسم استوار کرلیے ہیں اور حسین امیر عبداللہیان کا حالیہ دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ یمن میں جاری تنازع کے باعث ایران اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوئے تھے۔ یمن میں سرگرم حوثی باغیوں کی ایران کی حمایت حاصل ہے۔