مزید خبریں

عقیل خان کی پیٹرول پمپ کی دیوار گرنے سے جاںبحق بچی کے گھر آمد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر عقیل احمد خان نے پھلیلی نہر کنارے پل پر حال ہی میں قائم ہونے والے پیٹرول پمپ کی دیوار گرنے سے جاں بحق ہونے والی 8سالہ بچی لائبہ اور ایک معصوم بچے کے شدید زخمی ہونے پر جائے وقوع کا دورہ کیا اور لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت بھی کی اس موقع پر جماعت
اسلامی ناظم زون پھلیلی پریٹ آباد جاوید اخلاق، ظہور احمد قریشی اور عمران قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول پمپ کی دیوار ملاح محلہ کی فیملی کے 2 معصوم بچوں پر گرنے اور اس واقعہ کے نتیجے میں 8 سالہ بچی لائبہ کے جاں بحق ہونے اور ایک معصوم بچے کے شدید زخمی ہونے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ یہ واقع پیٹرول پمپ مالکان کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے واقع کی فوری تحقیقات کرائی جائے اس سے پہلے ہی اس طرح کے واقعات رونما ہوچکے ہیں لیکن انتظامیہ اس معاملے میں بے بس نظر آ رہی ہے واقع میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ جاں بحق ہوجانے والی معصوم بچی کے والدین کی مالی مدد اور شدید زخمی ہونے والے معصوم بچے کے علاج و معالجہ کے فوری انتظامات کیے جائیں۔