مزید خبریں

نوشہرو فیروز: تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، ماں اور بیٹا جاں بحق

نوشہرو فیروز (جسارت نیوز) ہالانی پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے پر ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بیٹا راجا خاصخیلی اور ماں ضمیراں خاصخیلی موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچی محفوظ رہی۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ہالانی اسپتال منتقل کردیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور ٹرالر سمیت پولیس نے گرفتار کر لیا، حادثہ کے شکار افراد کا تعلق کوٹری کبیر سے بتایا جاتا ہے، دونوں ماں اور بیٹا تھے۔