مزید خبریں

ریاض: نئے سفیر پاکستان احمد فاروق اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

مملکت سعودی عرب میں اسلامی جمبہوریہ پاکستان کے تعنیات نئے سفیرعزت ماٰب احمد فاروق نے اپنی سفارتی ذمہ داریاں سفارت خانہ الریاض میں سنبھال لیں ہیں ۔ پاکستانی کمیونٹی نے انھیں سعودی عرب خوش آمدید کہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور یہ توقع بھی ظاہرکی کہ وہ اپنی سفارتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سالہا سال سے درپیش بنیادی مسائل کوحل کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلایئں گے۔
نئے سفیر پاکستان احمد فاروق 2000 میں پاکستان فارن سروس میں شامل ہوئے۔ سعودی عرب تعنیات سے قبل وہ ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر تھے ۔ جہاں انھوں نے 29 اپریل 2020سے مئی 2023 تک خدمات انجام دیں۔
انھوں نے یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورسے الیکٹریکل انجینئرنگ اور فلیچر اسکول آف لا اینڈ ڈپلومیسی ٹف یونیورسٹی بوسٹن یو ایس اے سے انٹرنیشنل ریلیشنزمیں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ۔
آپ کو ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی تکمیل میں پاکستان کے لیے کی گئی خدمات کے اعتراف میں صدر پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔