مزید خبریں

ڈوکری: زمین کے پرانے تنازع پر لڑائی ، گولی لگنے سے لڑکی شدید زخمی

ڈوکری (نمائندہ جسارت) فتح پور تھانے کی حدود موئن جو دڑو کے نواحی گاؤں امام بخش جمالی میں جمالی برادری کے ارباب جمالی اور شوکت جمالی کے درمیان زمین کے پرانے تنازع پر لڑائی ہو گئی، جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے ارباب علی جمالی کی بیٹی جمیلہ شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی فتح پور پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا۔ اس موقع پر تھانہ فتح پور کے ایس ایچ او الطاف حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ میں خواتین کو کارتوس لگے، تاہم جائے وقوعہ سے انہیں کارتوس کے خالی خول نہیں ملے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔