مزید خبریں

لاڑکانہ: نویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ آئوٹ

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی زیر نگرانی گزشتہ روز نویں جماعت کے ریاضی کا پرچہ آئوٹ ہوگیا، اُمیدواروں کے رشتہ دار، دوست احباب حل شدہ پرچہ پیسوں کے عوض چپڑاسیوں، چوکیداروں اور پولیس اہلکاروں کے ذریعے پہنچاتے رہے جبکہ اُمیدوار گائیڈز اور موبائل کے ذریعے نقل کرتے دکھائی دیے۔ دریں اثناء تعلیمی بورڈ لاڑکانہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے نقل کی روک تھام کے لیے تشکیل دی گئی ویجیلینس ٹیموں نے لاڑکانہ ڈویژن ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور کندھکوٹ کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرکے 61 اُمیدواروں کو کاپی کیس کرتے ہوئے 46 متبادل اور 3 جعلی اُمیدواروں کو پکڑ کر امتحانی سینٹرز سے باہر کردیا۔