مزید خبریں

میرپورخاص: پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی کی جانب سے منتخب بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری میں الیکشن کمیشن کے تاخیری حربے استعمال کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے چیئرمین وائس چیئرمین کاونسلرز کی حلف برداری میں تاخیر کے خلاف پیپلزپارٹی کے عہدیداران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں حنیف میمن،حاجی محمد علی،حاجن پھنور و دیگر کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندگان کی حلف برداری میں تاخیر شہری مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ مظاہرین نے الیکشن کمیشن سے فوری حلف برداری کے احکامات جاری کرنے کامطالبہ کیا تاکہ منتخب نمائندگان اپنے علاقوں میں بلدیہ سے جڑے بلدیاتی مسائل کا سدباب کرسکیں۔