مزید خبریں

پیپلز ایکسٹینشن کالونی لطیف آباد نمبر 4 کا ٹرانسفارمر مرمت کے بعد پھر جل گیا

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز ایکسٹینشن کالونی لطیف آباد کے رہنما جاوید علی نے کہا کہ پیپلز ایکسٹینشن کالونی لطیف آباد نمبر4 کا ٹرانسفارمر مرمت کے بعد پھر جل گیا۔ ایک ہفتے سے پیپلز ایکسٹینشن کالونی یونٹ نمبر 4 لطیف آباد کا ٹرانسفارمر خراب تھا جسے پیسے وصول کر کے لگایا گیا، ناقص ٹرانسفارمر صرف ایک دن چلنے کے بعد پھر اُڑ گیا اور تبدیل نہیں کیا جا رہا جبکہ متعلقہ ایس ڈی اوز اُمید علی اور حسین آباد سب ڈویژن فون سننے کو تیار نہیں، بجلی مسلسل بند ہونے،شدید گرمی سے لوگ پریشان ہیں، مساجد اور گھروں میں پانی ختم ہوگیا جس کی وجہ سے لوگ لطیف آباد 4 نمبر سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔