مزید خبریں

میرپورخاص: قتل ثابت ، ملزم کو 10 سال قید، اور سزائے موت

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ماڈل کورٹ فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج نے جھگڑ ے کے دوران قتل کا جرم ثابت ہونے پر جوابدار غلام قادر کیریو کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید اور سزائے موت و ایک لاکھ جرمانہ جبکہ غلام علی کیریو کو 10 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی، جوبداروں کے خلاف قتل کا مقدمہ محمودآباد تھانے میں فریادی یوسف بلوچ مکرانی کی مدیت میں درج کیا گیا تھا۔