مزید خبریں

مراکش نے 5 بار کی عالمی چمپئن برازیل کو شکست دیدی

ٹینگیرس(جسارت نیوز) مراکش نے دوستانہ بین الاقوامی میچ میں برازیل کو 1-2 سے شکست دیکر پہلی بار پانچ بار کی عالمی چمپئن کیخلاف جیت درج کروالی۔ٹینگیرس میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے 29 ویں منٹ میں گول داغ کر برتری حاصل کی تاہم 67 ویں منٹ میں برازیل کے کپتان کیسمیرو نے گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار کھیل جاری تھا کہ مراکش کے عبدلحمید صابری نے 79 ویں منٹ گول کرکے ٹیم کو سبقت دلادی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ میں مراکش نے پرتگال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی تھی تاہم انہیں فرانس سے شکست ہوئی ۔