مزید خبریں

بچوں کوعشق رسول ؐ میں زندگی گزارناسکھائیں،مفتی سیف اللہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)المصطفیٰ تھنکرزفورم کے زیراہتمام المصطفیٰ میڈیکل سینٹر کھوکھراپار میں ماہانہ لیکچر کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر کورنگی شریف خان نے بھی شرکت کی ٹرسٹی المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی محمد اویس آفاقی نے ایڈمنسٹریٹر کورنگی کا استقبال کیا اور تقریب میں آنے پر شکریہ ادا کیا ۔مفتی سیف اللہ سعیدی نے اپنے لیکچرمیں کہا کہ ہمارے ایجوکیشن ادارے جو ہیں وہ سیکولرازم کی طرف تیزی سے دوڑتے ہوئے جا رہے ہیں ایسے دور میں اگر ہم اپنے بچوں کو نعت خوانی سکھائیں گے یعنی یوں کہیں کہ عشق رسول ؐسکھائیں اور عشق رسولؐ میں زندگی گزارنے کا طریقہ سکھائیں صدقہ جاریہ بھی ہے اور دین کو آنے والی نسل میں منتقل کرنے کا بہت بڑا ذریعہ بھی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کورنگی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے ہم اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کا طریقہ سکھاتے ہیں۔