مزید خبریں

معیاری صحت کی سہولیات کیلیے ہرممکن اقدامات کیے ‘ڈاکٹر روبینہ

کراچی (پ ر)ایم ایس ڈاکٹر رتھ کے ای فائوسول اسپتال میں ڈاکٹر روبینہ بشیر کے اعزاز میں آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا اس تقریب کے میزبان آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن کے صدر نیاز احمد خاصخیلی تھے جنہوں نے ڈاکٹر روبینہ بشیر کا پر تباک استقبال کیا اور انکو بھر پور خراج تحسین پیش کیا ،اس موقع پر انہوںکہا کہ بطور ایم ایس سول اسپتال ان کی خدمت مثالی رہی ہے، کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں میں بطور خاتون میڈیکل سپر ٹینڈنٹ ڈاکٹر روبینہ بشیر کی خدمات اختتام پذید ہوئی مگر ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا ۔اس موقع پر ڈاکٹر روبینہ بشیر کو سندھ تقافت کی علامت اجرک و دیگر تحائف پیش کیے گئے، اس موقع پر تقریب کی ڈاکٹر روبینہ بشیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تیس سال شعبہ طب میں لگائے جس پر میں مطمئن ہوں کہ میںنے زندگی ایک ایسے کام میں صرف کی جس وجہ سے لوگ مجھے دعائوں میں یاد رکھتے ہیں جس قدر ممکن ہوا میں وہ اقدامات کیے جن سے عوام الناس کا بھلا ہو سکے اور ان کومعیاری صحت کی سہولیات میسر آسکیں۔