مزید خبریں

آغا خان یونیورسٹی سندھ حکومت کی قابل اعتماد شراکت دار رہی ہے‘وزیراعلیٰ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آغا خان یونیورسٹی کئی دہائیوں سے سندھ حکومت کی قابل اعتماد شراکت دار رہی ہے لیکن حالیہ برسوں میں اس شراکت داری میں مزید پائیداری آئی ہے۔پاکستان میں کرونا وبا کا جب پہلا کیس سامنے آیا تو اس حوالے سے بہت سے سوالات نے جنم لیا جن کے جوابات کی کھوج میں آغا خان یونیورسٹی کے ماہرین نے اہم کردار ہے۔ یہ بات انہوں نے آغا خان یونیورسٹی کے چالیس ویں یومِ تاسیس اور آغا خان یونیورسٹی میں 2022 کے تقسیمِ اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔