مزید خبریں

نومولود ، 2خواتین سمیت 6لاشیں برآمد ، دیگر واقعات میں 3جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات و واقعات میں خاتون ،بچی اور نومولود سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں خاتون اور بچوں سمیت 12افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بلاک 02 فائیوا سٹار کمپلیکس اپارٹمنٹ سے60سالہ ر شید احمد خان ولد عزیز اللہ خان کی تشدد زدہ لاش ملی ،مقتول کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ۔ نیشنل ہائی وے اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں 28 سالہ محمد عرس ولد عبدالحکیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا ، متوفی گڈاپ کا رہائشی تھا ،متوفی کی لا ش کو ضابطہ کی کاروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ شاہ لطیف عبداللہ گوٹھ کٹ کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران 29سالہ جنید ولد فضل الدین نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی لا ش کو ضا بطہ کی کارورائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ لانڈھی تھانے کی حدود لانڈھی مجید کا لونی اسپتال چورنگی سیکٹر ون کے قریب گھر سے 65سالہ خاتون مہناز ولد فاروق کی دو تین دن پرانی مسخ شدہ لاش ملی ، متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ۔ سولجر بازار کے علاقے پٹیل پاڑہ ڈاکخانہ کے قریب روڈ سے 30سالہ شخص کی لاش ملی، متوفی کی لا ش کو قانونی کاروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیاگیا ۔قائد آباد لانڈھی ڈی سی آفس کے قریب سے 35سالہ نوجوان کی لاش ملی، متوفی کی لا ش کو قانونی کاروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔ تاہم متوفی کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ۔ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کے ڈی اے KDAاسکیم اللہ والا ٹاؤن کے قریب گھر سے 22سالہ فائزہ دختر عادل کی لا ش ملی ،،متوفی کی لا ش کو قانونی کاروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیاگیا ، لو احقین کا کہنا ہے کہ متوفیہ نے زہریلی چیز کھا کر خودکشی کی ہے تاہم پولیس کے مطابق شواہد اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کا آغاز کردایا گیا قبل ازوقت کچھ کہنا درست نہیں ہے تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے ۔ سرجانی ٹاون سیکٹر 10/ میں خاندان کے 5افراد نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی ۔زہرخورانی سے 2سالہ ام ایمن دوختر اظہر خان جاں بحق ہوگئی ، جاں بحق بچی اور تینوں افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میاں بیوی اور ایک بچی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔تمام افراد 45سالہ اظہر خان ولد مظفر خان،35سالہ فاطمہ زوجہ اظہر خان،اور 4سالہ ام ہانیہ دوختر اظہر خان کو بے ہوشی کی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا۔گھر کے سربراہ اظہر نے مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔متاثرہ خاندان کراییکے مکان میں رہائش پذیر تھے۔اظہر کی بھابھی نے عباسی شہید اسپتال میں بتایا کہ ان کے شوہر کے پاس موبائل فون پر اظہر کی کال آئی تھی کہ ہم نے زہر کھالیا ہے اور ہماری حالت انتہائی خراب ہے ، جیسے ہی ہم ان کے گھر پہنچے تو ان کی حالت بہت زیادہ خراب تھی۔دیورانی کچھ ہوش میں تھی جس نے بتایا کہ ان کے گھرمیں کھانے کے لیے راشن موجود نہیں تھا اسی وجہ سے ان کی حالت خراب ہوئی ،انھوں نے بتایا کہ ان کے دیور کافی عرصے سے بے روزگار تھے اس دوران ان کی ایک جگہ نوکری بھی لگی تھی پھر پتہ نہیں کیا ہوا کہ ان کی وہ ملازمت بھی چھوٹ گئی۔انھوں نے بتایا کہ ان کا اپنے دیور کے گھر آنا جانا کم تھا لیکن موبائل فون پر رابطہ رہتا تھا۔بلدیہ ٹاون کے علاقے حب ریور روڈ لکی موڑ مولانا ہوٹل کے قریب روڈ سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے۔