مزید خبریں

گمراہی کے اندھیروں میں قرآن واحد روشنی ہے‘اسماسفیر

کراچی(پ ر) استقبال رمضان اسوہ نبیﷺ ہے۔کبار صحابہؓ کو ماہ رمضان سے کچھ قبل نبی کریمؐ رمضان کی اہمیت پر متوجہ کرتے تھے یہ بات ناظمہ کراچی اسماسفیر نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع شمالی نارتھ کراچی کے تحت منعقدہ استقبال رمضان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ رمضان قرآن کا مہینہ ہے۔قرآن سے منسوب نبی،ماہ اور شب مبارک قرار پائی وہ لوگ جو اس کتاب کو لے کر کھڑے ہوں گے کس قدر مبارک ہوں گے۔