مزید خبریں

سماجی بْرائیاں معاشرے میں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں‘ہمدرد شوریٰ

کراچی (پ ر)ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ڈاکٹر ابو بکر شیخ شوریٰ ہمدرد کراچی کے اجلاس سے ہمدردکارپوریٹ ہیڈ آفس میں ’’اخلاقیات کو اپنائیں۔پاکستان کو بچائیں‘‘ کے عنوان پرخطاب کر رہے ہیں۔ صدر سعدیہ راشد کی موجودگی میں شوریٰ ہمدرد کراچی کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز ہمدردکارپوریٹ ہیڈ آفس میں ’’اخلاقیات کو اپنائیں۔پاکستان کو بچائیں‘‘ کے عنوان پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر صحافی مبشر میر صاحب کو بہ طور مہمان مقرر مدعو کیا گیا۔اجلاس کے آغاز میں ڈپٹی اسپیکر شوریٰ ہمدرد کرنل(ر) مختار احمد بٹ صاحب نے کہا کہ ملک میں جو حالات پیدا ہوگئے ہیں اْس پر ہر محب وطن کو سخت تشویش و فکر لاحق ہے۔ ہر قسم کی سماجی بْرائیاں ہمارے معاشرے میں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں جن کا سدباب کرنے کے لیے کسی بھی سطح پر کوئی ایکشن پلان نظر نہیں آرہا۔ سعدیہ راشد نے شرکاء کو بتایا کہ رواں سال 7اپریل کو عالمی ادارہ صحت کے قیام کو 57سال مکمل ہوجائیں گے۔ اس موقع پر عالمی طور پر ’’صحت سب کے لیے‘‘ کی تھیم اپنائی گئی ہے۔ ہمدرد پاکستان چوں کہ گزشتہ تین دہائیوں سے عالمی ادارہ صحت کا پاکستان میں پارٹنر ادارہ ہے اور ہر سال باقاعدگی سے بین الاقوامی نونہال صحت کانفرنس کے انعقاد سمیت ملک و بیرون ملک صحت کی اہمیت و افادیت کو اْجاگر کرنے میں مصروف عمل رہا ہے، اس لیے امسال ماہ مارچ سے ایک ماہ پر محیط مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس سلسلے میں مختلف علاقوںمیں مفت طبی کیمپ لگائے گئے۔